اہم خبرپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو اسلام آباد کے ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان کو ڈی چوک سیگرفتار کرلیا۔ پولیس علیمہ خان اور عظمی خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا کہیں گی آپ؟ علیمہ خان نے جواب دیاکہ گرفتار کرنا ہے تو گرفتار کرلیں۔ پولیس نے علیمہ خان اور عظمی خان کو تھانا ویمن منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button