پاکستانتازہ ترین

باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری،7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کوئٹہ (بیورورپورٹ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پرباراتیوں کی بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس پر ہزارہ ٹان سے باراتیوں سے بھری بس بلیلی جارہی تھی کہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ حادثے میں 3بچوں سمیت 7 افراد زینت، بی بی زینب، بی بی صفیہ، بی بی عالیہ، بی بی شازیہ ، نصیب اللہ ،نقیب اللہ جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button