اہم خبرپاکستانتازہ ترین

کے پی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا (کے پی)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیے۔سرکاری حکام کے مطابق کے پی حکومت نے مرکز سے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ کے پی کابینہ نے ترامیم پر 5سے زیادہ سوالات اٹھائے، فنانس ڈویژن نے اٹھائے گئے سوالات پر وضاحت دی ہے۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزارتی کمیٹی کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے، ہم ملک کے مفاد میں قومی مالیاتی معاہدے کیساتھ پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button