پاکستانتازہ تریندنیا

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہری جشن منا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی۔غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا ہے اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے سیکڑوں میزائل فائر کیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔جولائی میں ایرانی دارالحکومت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران میں اس حملے کا جواب دینے کے لیے دبا تھا تاہم ایران نے اس حملے کا جواب نہیں دیا تھا۔گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button