پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستانی رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپر جنوبی وزیرستان کے رہائشی رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ ارشد محسود نے بھارت کے چن مے شرما کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت کے چن مے شرما نے ایک منٹ میں 334 ایلٹر نیٹیو ایلبو اسٹرائکس کیے تھے جبکہ پاکستان کے ارشد محسود نے 373 ایلبو اسٹرائکس کر کے بھارتی ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑ دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ارشد محسود نے کہا کہ ان کے والد فوت ہو چکے ہیں، میرا اپر جنوبی وزیرستان سے تعلق ہے اور اس وقت ڈی آئی خان میں رکشا چلانے کے بعد روز فائٹ کلب جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ارشد محسود صدارتی ایوارڈ یافتہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔عرفان محسود کے 20 سے زائد شاگرد گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button