
تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کا پتا لگائے جانے کے حوالے سے حیران کن دعوی کردیا۔عرب میڈیا نے اسرائیلی اخبار معاریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص نے حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے مقام کی نشاندہی کی تھی۔اسرائیلی اخبار کے مطابق کیمیائی مادے سے آلودہ شخص نے کچھ عرصہ پہلے حسن نصر اللہ سے ہاتھ ملایا تھا۔معاریف نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نیکیمیائی مادیکی مدد سے حسن نصر اللہ کی نشاندہی کی۔خیال رہے کہ جمعے کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سہید ہوگئے تھے۔گزشتہ روز حسن نصر اللہ کا جسد خاکی بھی تلاش کرلیا گیا تھا، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں تھا۔خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔