
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیو غزہ مارچ کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا، مشتاق احمد سمیت 10مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا جو سیو غزہ مہم کی جانب سے غزہ کے لئے احتجاج کررہے تھے۔واضح رہے گزشتہ ماہ میں سیو غزہ مارچ کے دوران مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہائی ملی۔