پاکستانتازہ ترین

انتہائی افسوسناک واقعہ،پنجگور میں فائرنگ سے7مزدورجاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلو چستان کے علا قے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے7مزدورجاں بحق ہو گئے۔پو لیس ذرائع کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔پو لیس کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاشوں تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا، جہاں تمام افراد کی شنا خت کی جا رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزدورں کے قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button