کراچی(نیوزڈیسک)شہر قائد کے علاقے سفاری پارک میٹرو مارٹ کے قریب ریس لگانے والے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکرز کے ڈرائیور، ٹینکرز چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکرز کو ہی آگ لگا دی۔عوام نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے کچلے جانے والے نوجوان کو ٹینکر کے نیچے سے نکالا، لیکن موٹر سائیکل سوار کچلے جانے کے سبب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، موٹر سائیکل سوار کی لاش کو ہسپتال روانہ کردیا گیا، لاش کی ہسپتال روانگی کے ساتھ مشتعل عوام نے شدید احتجاج بھی کیا۔ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سوار نوجوان کو محمد ذیشان کے نام سے شناخت کیا گیا، جاں بحق محمد ذیشان کی عمر 21 سال تھی۔
0 281 1 minute read