پاکستانتازہ ترین

ٹیکس نیٹ بڑھانا، اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی، شہباز شریف

لندن(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے، پاکستان میں ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھانا ہوگا، اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہو گی۔لندن میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دورہ امریکا کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرکے پاکستانی عوام کی آواز دنیا تک پہنچائی، اقتدار میں آکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے بھرپور مدد کی، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، 2018میں چارٹر آف ڈیمو کریسی پر سائن کرنے کی پیشکش کی تھی، 9مئی کا واقعہ ناقابل معافی ہے، 9 مئی کے واقعہ میں ملوث افراد کو معافی اس وقت ملے گی جب دل سے معافی مانگیں گی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں گزشتہ حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بند کرانے میں بھی گزشتہ حکومت ملوث ہے، نقصان میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری یا آٹ سورس کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فوج اور شہدا کو گالیاں دینے والوں کے ہوتے ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں، اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستانیوں کی میت لے جانے کے حوالے سے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button