انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

لاکھوں کا فراڈ کیس:اداکارہ نازش جہانگیر کی ضمانت خارج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ اذان اسود ہارون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم پیروی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود نے فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نازش نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی لیکن رقم اور گاڑی واپس نہ کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button