پاکستانتازہ ترین

ڈیڑھ ماہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی : عمر ایوب

راولپنڈی(نیوزڈیسک)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چار گھنٹے کھڑے رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، سیاسی جماعت ہیں،قومی،صوبائی اسمبلی میں آفس ہولڈر ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مقبول لیڈر کو اسکے ساتھیوں سے ملنے سے روک رہے ہیں ہم اس کو ریجیکٹ کرتے ہیں، اڈیالہ جیل میں جو بھی افسر بیٹھا ہے اس کو پیغام ہے ہوش کے ناخن لو، سپرنٹنڈنٹ جیل کا کردار گھنائونا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button