
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رئوف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رئوف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق رئوف حسن پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔