باکو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے گئے جے ایف 17 سی (بلاک-III)لڑاکا طیارے آذربائیجان کی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرلیے گئے۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذر بائیجان کی وزارت دفاع نے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ جے ایف 17سی جنگی طیارے آذربائیجان کی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستانی فوجی حکام کے ہمراہ طیارے کی مہارت کا مشاہدہ کیا۔ صدر الہام علیوف نے جہاز میں بیٹھ کر بھی اس کا جائزہ لیا۔خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 سی طیارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی چینگ ڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کیاشتراک سے بنائے گئے ہیں۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال کے آغاز میں پاکستانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آذربائیجان JF-17C طیاروں کی خریداری کا ارادہ رکھتا ہے، یہ معاہدہ تقریبا 1.6 ارب ڈالر کی مالیت کا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ جدید، ہلکے اور ہر موسم کے طیارے ہیں، جو دن اور رات میں آپریشنز کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
0 228 1 minute read