پاکستانتازہ ترینجرائم

لاہور: خاتون کانسٹیبل کو اس کے دوست نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

لاہور میں ہربنس پورہ کینال روڈ پر 26سالہ خاتون کانسٹیبل کو اس کے دوست نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ مقتولہ ثمن کافی دیر تک نہر کنارے گرین بیلٹ پر اپنے نامعلوم دوست کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ ان میں اچانک جھگڑا ہوگیا اور نوجوان نے اس پر تشدد شروع کر دیا۔ثمن نے مزاحمت کی تو ملزم نے اسیگولیاں مار کر قتل کر دیا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اطلا ع ملنے پر پولیس اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہیکہ واقعیکی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو جلد از جلدگرفتار کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button