پاکستانتازہ ترین

پنجاب کابینہ کی 7 ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کابینہ نے صوبہ بھر میں7 ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔دوران اجلاس صوبائی کابینہ نے پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہاسنگ کی جامع پالیسی بھی طلب کر لی۔کابینہ ارکان نے رحیم یار خان اور کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الانس کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا، اجلاس میں پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پر امن انعقاد کو سراہا گیا جبکہ وزیر اعلی مریم نواز نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان بھی طلب کر لیا۔مریم نواز نے حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر اری گیشن کاظم پیرزادہ اورمحکمہ انہار کو شاباش دی جبکہ انڈومنٹ فنڈفار رائٹرز ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجرا کی منظوری بھی دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button