پاکستانتازہ ترین

علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اور 300نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ۔لاہور موٹروے پر تعینات تھے، جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھا آیا اور اس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button