پاکستانتازہ ترین

کرم میں قبائل کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ گاں بوشہرہ،احمد زئی اور خارکلے ، بالش خیل کے درمیان ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے ضلع کرم میں دو ماہ قبل بھی قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button