پاکستانتازہ ترین

سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، اہلکار شہید

سوات (نیوزڈیسک)سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ پولیس وین دس سے زائد ممالک کے سفیروں کی سکیورٹی قافلے میں شامل تھی، دھماکے میں تمام سفیرمحفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں روس، ایران، پرتگال، انڈونیشیا، تاجکستان، قازقستان اور ایتھوپیا کے سفیرموجود تھے، واقعے کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق تمام سفیر چمیبرآف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جارہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button