پاکستانتازہ تریندنیا

حزب اللہ کا جوابی حملہ، اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے

بیروت(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے حزب اللہ کے راکٹ لانچر پیڈز اور دیگراہداف پر 400سے زائد حملے کیے گئے جن کا حزب اللہ نے بھرپور جواب دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیتے ہوئے حیفہ میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈے کونشانہ بنایا اور راکٹوں کی بارش کردی جس سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنیکی ہدایت کی جبکہ شمالی اسرائیل میں عوامی اجتماعات پرپابندی اور سکولز بند کردیئے گئے۔ادھر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔لبنانی میڈیا کے مطابق بیروت میں پیجرز حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے سے بچانا ہوگا، سلامتی کونسل ویٹو پاور کی وجہ سے مفلوج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button