اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پاکستان کو فتنہ فساد نہیں امن کی ضرورت ہے: مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو فتنہ فساد نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا  تھا کہ خدا کرے پاکستان میں ہر سو، ہر دم امن اورخوشحالی ہو، امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں اور ہر سو خوشیاں پھیلتی ہیں، امن بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدامنی زوال لاتی ہے، پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے پائیدار امن ناگزیر ہے، ہر فرد کو اپناکردار ادا کرنا چاہیے، تشدد کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کے امن و استحکام کے دشمن ہیں، اختلاف رائے کی آڑ میں امن سبوتاژ کرنا قابل مذمت ہے، امن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے افواج، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہوں، دنیا بھر میں امن ہم سب کا خواب ہے، تنازعات کے حل کیلئے کاوشیں کرنے والے قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں امن ہم سب کا خواب ہے، امن کے علمبردار قابل تحسین ہیں جوعالمی تنازعات کے پائیدارحل کے لئے انتھک کاوشیں کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button