تازہ تریندنیا

اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی میں شدت آئی تو خطے میں سنگین نقصان ہو گا، اب بھی سفارتکاری کے لئے گنجائش موجود ہے، سلامتی کونسل کے ارکان فریقین پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

اجلاس میں نائب امریکی مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امریکہ کا موجودہ صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے فریقین ایسے اقدامات سے باز رہیں جوخطے کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ لبنان پر حملوں کی شفاف تحقیقات کر کے ملزموں کو سزا دی جائے۔

لبنانی وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ ہم انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں اور مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button