پاکستانتازہ ترین

دہشتگردی کا مقدمہ : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اور واثق قیوم عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔عدالت نے راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔علاوہ ازیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button