پاکستانتازہ ترین

لاہور: بغیراجازت کارنرمیٹنگ پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار، کارکنان کا پتھرا، فائرنگ

لاہور(نیوزڈ یسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں بغیر اجازت کارنر میٹنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے پہنچنے پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھرا ئوکیا اور ہوائی فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھرا اور فائرنگ سے پولیس کی وین کوبھی نقصان پہنچایا۔اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں۔اپنی پوسٹ پر عظمی بخاری نے لکھا کہ تحریک فساد کے غنڈوں نے ابھی سے سڑکیں بند کرکے جلا گھیرا شروع کردیا ہے،اب ان پر ایکشن ہوگا تو یہ رونا شروع کردیں گے۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں مین بلیواڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں۔ ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں اور یہ دیکھیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button