لاہور(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی ذرائع نے بتانا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کچھ دیر بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے مینارپاکستان کی بجائے لاہور میں کوئی اور جگہ دیئے جانیکا امکان ہے، اس حوالے سے ڈ پٹی کمشنرلاہورکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب پولیس سے جلسے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، عدالتی احکامات کے مطابق ڈی سی لاہور جلسے کی اجازت سے متعلق 5 بجے تک فیصلہ کریں گے۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے آج صبح تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکر دی تھی اور حکومت کو جلسے کی اجازت سے متعلق شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
0 1,785 1 minute read