کراچی(نیوزڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافرگرفتار کرلیا ۔حکام کے مطابق ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے ہوئی ، ملزم فلائٹ نمبر G9-548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا ۔حکام کاکہنا ہے کہ امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات مشکوک معلوم ہونے پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا، ملزم کے پاسپورٹ پر لگے عراقی ویزہ پر ضروری سکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہ تھیں۔حکام کے مطابق ملزم نے مذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کیں، ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
0 147 Less than a minute