دنیا

امریکا میں 4سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان

واشنگٹن: امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 50 بیسسز پوائنٹس کمی کا اعلان کرتے ہوئے فیڈ فنڈ ریٹ 4.75 سے 5 فیصد کر دیا ہے۔ شرح سود میں یہ کمی تجزیہ کاروں کی حالیہ عرصے میں کی گئی پیشگوئیوں سے بڑی ہے۔اس سے قبل جولائی 2023 سے فیڈ فنڈ ریٹ 5.25 سے5.50 فیصد پر برقرار تھا۔معاشی ماہرین نے امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کو دنیا بھر کے لیے مثبت قرار دیا ہے۔امریکی مرکزی بینک کے اعلان سے قبل ہی توقع کی جارہی تھی کہ شرح سودکم ہوجائے گی۔ماہرین کے مطابق شرح سود 5.25 سے 5.50 فیصد رکھنے کے باعث امریکا میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی تاہم سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے نئی ملازمتوں کے مواقع کم پیدا ہوئے۔ امریکی حکام نے بھی بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔امریکی حکام نے اشارہ دیا ہیکہ رواں مالی سال کے اختتام سے پہلے شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی مرکزی بینک کے اس فیصلے سے امریکا میں قرض داروں کو ریلیف ملیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button