اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان قونصل جنرل کا پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملہ پر دفتر خارجہ نے افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک اپنا شدید احتجاج پہنچا رہے ہیں، میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ فعل قابل مذمت ہے۔
0 283 Less than a minute