کوئٹہ (بیورورپورٹ) بلوچستان میں کانگو وائرس کے وار جاری ہیں اور مزید 2افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی، جن کا تعلق کوئٹہ اور چمن سے ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں مریضوں کو کل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔صوبے میں رواں سال کانگو سے اب تک 32 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔گزشتہ روز کچلاک کے 23 سالہ عبدالخالق وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
0 388 Less than a minute