لاہور(نیوز ڈیسک)عید میلادالنبیۖ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، فضائیں درود و سلام کی صداں سے معطر ہوگئیں۔نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر، وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یسین، وہی طہ، سرور کائنات آقائے دوجہاں نبی کریمۖ کی ولادت با سعادت کا ہر طرف جشن منایا جارہا، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے۔عید میلادالنبیۖ کی تیاریوں کے بعد عاشقان رسولۖ نے گلی گلی، قریہ قریہ سجا دیا، شاہراہیں، چھوٹی بڑی عمارتیں، گھر رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگئے، مساجد میں خصوصی محافل اور چراغاں کیا گیا۔رحمت دوعالم، فخر کائناتۖ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے۔عید میلادالنبیۖ کے موقع پر دن کے آغاز کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
0 2,118 1 minute read