علاقائی

جوڈیشئل کمپلیکس غازی میں عوامی سہولت کے لیے نقول برانچ کا افتتاح

تربیلا غازی(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ھری پور شہناز حمید خٹک نے جوڈیشئل کمپلکس غازی میں عوامی سہولت کی خاطرنقول برانچ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرنے کی سہولت سے استفادہ لیا جارہا ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ھری پور شہناز حمید خٹک نے سینئر سول جج (ایڈمن) ھری پور طارق شیراز کے ہمراہ جوڈیشئل کمپلکس غازی میں کاپی برانچ کے افتتاح کے سلسلے میں ایک سادہ لیکن پر وقار تقریب میں شرکت کی جس میں تحصیل غازی میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غازی جج واجد علی،سول جج غازی عنایت اللہ خان،جج فیملی کورٹ غازی محمد ثاقب جان اور تحصیل بار ایسوسی ایشن غازی کی کابینہ واراکین نے شرکت کی۔نقل برانچ کے باقاعدہ افتتاح کے بعد تقریب میں بات چیت کرتے سیشن جج ھری پور شہناز حمید خٹک نے کہا کہ تحصیل غازی واحد تحصیل ہے جہاں پر عوامی سہولت کی خاطر نقول برانچ کا آغاز کیا گیا ہے جو عوام کو کمپیوٹر سکین شدہ مقدمات کا ریکارڈفوری طور پرغازی سے ہی مل سکے گا جوڈیشئل کمپلکس غازی کی توسیع کے حوالہ سے اراضی حاصل کی جاچکی ہے جس پر فنڈز کی فراہمی پر مناسب عمارات تعمیر ہونگی اور عین ممکن ہے قواعد و ضوابط کے مدنظر تحصیل غازی کے عدالتی ریکارڈ کا محافظ خانہ بھی غازی میں قائم کیا جائے۔سیشن جج ھری پور شہناز حمید خٹک نے مزید کہا کہ صوبہ کے دیگر حصوں کی طرح جوڈیشئل کمپلکس غازی میں بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کرنے کی سہولت بہتر انداز میں کام کررہی ہے جس کی وجہ سے کوئی گواہ نہ صرف ملک کے کسی حصہ بلکہ بیرون ملک سے بھی مقدمات میں اپنا بیان ریکارڈ کروا سکتا ہے اور یہ جملہ اموروعوامی سہولیات اعلی عدلیہ کی ھدایت پرعوام کو فوری انصاف کے حصول میں معاونت کے اصول کو مدنظر رکھ کرکی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button