اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔32 سالہ محمد عامر ان دنوں کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اینٹی گوا اور باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھونیشورکمار کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر کے میڈن اوور کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوور کرائے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 30 میڈن اوور کے ساتھ پہلے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 اوور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
0 447 Less than a minute