اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی بھرپور حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں ہونے والی آئینی ترمیم کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کر لیا۔پی پی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پی پی پی کے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کل ہونے والے اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کی بھرپور حمایت کرے گی۔انہوں نے کل تمام اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button