اہم خبرپاکستانتازہ ترین

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

لاہور (بیورورپورٹ)لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button