لاہور (بیورورپورٹ)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے خصوصی ڈویژن نے راجن پور کے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 14 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی۔جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل خصوصی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے خصوصی ڈویژن نے چھوٹو گینگ کے مرکزی ملزم غلام رسول سمیت 14 ملزمان کو 6 ،6 بار سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ کیس میں ملوث 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری بھی کر دیا۔ یاد رہے کہ تھانہ اچھا بنگلہ میں انسپکٹر پرویز اختر کی مدعیت میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کی شہادت اور اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اے ٹی سی نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو 2019 میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد سے وہ سینٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کاٹ رہا ہے۔
0 1,213 1 minute read