انٹرٹینمنٹتازہ ترین

ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی سے قبل کسے فون کیا تھا ؟

ملائیکہ اروڑا کے والد کی خودکشی نے بالی ووڈ انڈسٹری کا ہلا کر رکھ دیاہے اور انڈسٹری کے تمام بڑے نام اظہار تعزیت کیلئے اداکارہ کے گھر کا رخ کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے اور کہاہے کہ فی الحال کوئی سوسائیڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا، وہ عمارت کی چھٹی منزل پر رہتے تھے اور جس وقت انہوں نے چھلانگ لگائی اس وقت ملائیکہ اروڑا گھر پر موجود نہیں تھیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ خودکشی سے قبل انیل اروڑا نے اپنی چھوٹی بیٹی امریتا سے فون پر بات کی تھی ، جو کہ فون ریکارڈ سے بھی ثابت ہو تا ہے ، امریتا اپنے والد کے زیادہ قریب تھیں اور ان کی لاڈلی بھی تھیں ۔

بھارتی ویب سائٹ پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں فیملی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ملائکہ کے والد کا آج صبح انتقال ہو چکاہے لیکن یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ خود کشی نہیں بلکہ ایک حادثاتی موت ہے ، اہل خانہ اس وقت صدمے میں ہیں ،جیسے ہی وجہ معلوم ہو گی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جائےگی ۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد نے آج صبح تقریبا 9 بجے بیندرا میں رہائشی عمار ت کے چھٹے فلورسے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button