پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی میجر جنرل انجم ریاض سمیت عسکری اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button