اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو کے پی ہاس پر بند کیا، اب یہ چاہتے ہیں کہ میں ان کو گورنر ہاوس پر بھی بند کردوں۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی علی کے پی نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد کے پی ہاس اور نتھیا گلی سے نکالا، اب مجھے مجبور کیا جا رہا ہے کہ اسے گورنر ہاس سے بھی نکالوں۔وزیراعلی نے کہا کہ شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی تشکیل کردہ کمیٹی نے نکالا ہے۔ کابینہ میں ردوبدل بھی بانی کے کہنے پر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں ان کو سبق سکھائوں گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہو کر رہے گا، میں خود این او سی ہوں، بانی پی ٹی آئی کو واضح کیا ہے کہ اس بار کوئی بھی جلسے کو موخر کرنے کا پیغام بھیجے تو اس کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
0 619 1 minute read