اہم خبرپاکستانتازہ ترینصحت

بچوں کی صحت کیلئے لوگ باتیں کرتے ہیں، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں کوششیں ہوتی ہیں: مریم نواز

لاہور(بیورورپورٹ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مشورہ دیا ہے کہ بچوں میں غذائیت کی کمی پنجاب کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ، دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی بھی اسکول نیوٹریشن پروگرام شروع کریں، بچوں کی صحت کے لیے لوگ باتیں کرتے ہیں، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں سر توڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں اسکول نیوٹریشن پروگرام کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کے لیے لوگ باتیں کرتے ہیں، مگر عملی کام نہیں کرتے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں سر توڑ کوششیں کی جاتی ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کے وسائل اتنے نہیں لیکن جتنا ہوسکتا ہے کریں گے ، پروگرام کے تحت اسکول کے بچوں کو روز دودھ کا ایک پیکٹ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے پنجاب کے تمام اسکولوں کے بچوں کو مکمل کھانا فراہم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button