اسلام آباد(نیوزڈیسک)6ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے واضح کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر یومِ دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے مبینہ طور پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں کل کی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔تاہم وزارت اطلاعات نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے کر چھٹی کی تردید کردی۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل کی حوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔واضح رہے کہ ستمبر 1965 کو جب دشمن بھارت نے بغیر اعلان کیے پاکستان پر حملہ کیا، اس دن پاک افواج کی دلیر اور جری جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور جذبہ حب الوطنی کے تحت بیدریغ لڑتے ہوئیدشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔یہ دن 1965کی جنگ میں افواجِ پاکستان کی جرات، قربانیوں اور بہادری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
0 1,072 1 minute read