اہم خبرپاکستانتازہ تریندنیا

یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔اماراتی امیگریشن حکام نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ویزاایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی، وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سیفائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپ لگ گئے ہیں جہاں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ افرادکو قانونی طور پر رہائشی حیثیت دلوانے کا عمل آسان بنایا جاسکے۔ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button