اہم خبرپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف آج وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب سہ پہر تین بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button