اہم خبرتازہ ترینجرائم

ہری پورمیں ایک ہی خاندان کے 2 افراد تیز دھار آلے سے قتل

ہری پور(بیورورپورٹ)ہری پور میں نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے 2 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ دور دراز گاں ہلی نائیاں دی گلی میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاندان اپنے گھر میں سو رہا تھا، واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں سفیر احمد اور صغیر احمد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں جمیلہ بی بی اور عدیل احمد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button