اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں آئین کے متصادم بل کی مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں آئین کے متصادم بل کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر 12 ربیع الاول مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا، اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومت میں ربیع الاول کے حوالے سے پروگرام ہوں گے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اعلامیہ میں جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رویے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، کور کمیٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کے عمران خان کے فیصلے کو سراہا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ8 ستمبر کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، کمیٹیوں کو کام حوالے کردیا گیا ، قومی اسمبلی میں کوئی بھی آئین سے متصادم بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کوئی بھی بل جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوگی اس کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے اعلامیہ میں این اے 181، این اے 154 اور این اے 79 میں دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ہار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ کور کمیٹی نے این اے 171 رحیم یار خان میں حسان مصطفی کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آخرمیں عمران خان کورہائی دلانے کیلئے ہر حد تک قانونی کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button