اہم خبرتازہ تریندنیا

سپریم کورٹ کے جج پر عوام کا تشدد،ہسپتال منتقل

اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک )بنگلادیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری مانک عدالت پیشی پر عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بن گئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بنگلادیشی سپریم کورٹ کے ایپلٹ ڈویژن کے سابق جج کو سلہٹ کی عدالت میں لایا گیا تو قیدیوں کی وین سے نکلتے ہی عوام نے ان پر لاتوں اور مکوں کی برسات کردی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماں نے سابق جج پر پانی کی بوتلیں، انڈے اور جوتے بھی پھینکے۔بنگلادیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملے کے بعد 75 سالہ سابق جج کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس مانک کے جسم پر کئی زخم موجود تھے اور انہیں اندرونی چوٹیں بھی آئی ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے بتانا ہے کہ فوج اور پولیس کے اہلکار سابق جج کی حفاظت پر معمور ہیں اور اسپتال کے اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ جمعے کے روز بنگلادیشی سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری مانک کو بھارت فرار ہوتے ہوئے بھارتی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button