اسلام آباد(نیٹ نیوز)قتل کیس میں گرفتار معروف بھارتی اداکار کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول، تصویر وائرل،درشن پر محبوبہ پاوترا کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز کمنٹس بھیجنے پر رینوکا سوامی نامی مداح کو مبینہ طور پر قتل کا الزام ہے ،بھارت کے معروف اداکار درشن تھوگودیپا کی جیل میں وی آئی پی پروٹوکول کی تصویر وائرل ہوگئی۔گزشتہ دنوں درشن تھوگودیپا اور ان کی گرل فرینڈ قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ درشن پر محبوبہ پاوترا کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز کمنٹس بھیجنے پر رینوکا سوامی نامی مداح کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا الزام ہے۔اداکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان دنوں بینگلورو سینٹرل جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہیں تاہم اب ان کی سینٹرل جیل کی تصویر وائرل ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جیل کے لان میں دوستوں کے ساتھ کرسیوں پر بیٹھے چائے پی رہے ہیں اور سگریٹ بھی ہاتھ میں ہے۔تصویر وائرل ہونے کے بعد محکمہ جیل نے سینٹرل جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔
0 46 1 minute read