لاہور(کامرس ڈیسک)ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ناجائز ہے فیصلہ کیا ہے پیدواری پلانٹ 26 اگست سے غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا،لاہور میں ٹرک اوربس کے پارٹس بنانے والی کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا۔کمپنی انتظامیہ کے مطابق ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ناجائز ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے پیدواری پلانٹ 26 اگست سے غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا۔دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسز کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کرجلد معاملہ حل کریں گے۔
0 39 1 minute read