لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشری انصاری نے خواتین پر تشدد کرنے والے مردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔بشری انصاری نے پاکستان اور بھارت میں خواتین پر تشدد، زیادتی اور ان کے قتل کے خلاف آواز بلند کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بشری انصاری نے کچھ ہفتے قبل ملتان میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی ثانیہ زہرہ اور بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کی گئی ڈاکٹر سمیت دیگر واقعات کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ ہم ان مردوں کو سخت سزائیں دینا شروع نہیں کریں گے اور ان کی مردانگی ختم نہیں کریں گے۔
0 49 Less than a minute