اہم خبرتازہ ترین

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 11 اہلکار شہید

رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔

دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔

حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button