
راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں اب تک ہونے والے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے اور پشاور زلمی تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے زیر اہتمام پی ایس ایل 9 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ میگا ایونٹ میں اب تک ہونے والے مقابلوں میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 6 میں سے 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 میں سے 4 میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پشاور زلمی 5 میں سے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے 4 ، 4 پوائنٹس ہیں ، اسلام یونائٹیڈ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر ہے ۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے 6 میچ کھیل کر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔